7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:29
سنگا پورمیںپالتوکتوں اور بلیوں کیلئے پُرتعیش ہوٹل کا افتتاح
بنکاک......سنگاپور میں پالتوکتوں اور بلیوں کے لیے پُرتعیش سہولیات سے آراستہ ہوٹل اور ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔سنگاپور میں پالتوکتوں اور بلیوں کے لیے پُرتعیش سہولیات سے آراستہ ہوٹل اور ڈے کیئر سینٹر کا گذشتہ روز باقاعدہ افتتاح کیا گیا،7لاکھ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والاویگنگٹن لگژری پیٹ ہوٹلز اینڈ ریسورٹس نامی یہ پالتو جانوروں کا ہوٹل4ہزار317اسکوائر فٹ رقبے پرپھیلا ہوا ہے جس میں کتوں کی مناسبت سے خصوصی ٹرف سے لیس عالیشان گارڈن اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔اس ہوٹل میں 27ایئر کنڈیشنڈ سویٹس ہیں جن میں سے24کتوں جبکہ3بلیوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔LCDٹی وی ،نرم و ملائم فوم کے بیڈز اور روم سروس کی سہولت کیساتھ پُرتعیش کمروں،اسپا،مساج سروسز،فٹنس کیلئے ایکسر سائز مشین اور سوئمنگ پولز سے آراستہ اس ہوٹل میں ایک کمرے کا کم سے کم کرایہ115ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ350ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔تمام لگژری سہولیات سے آراستہ یہ ہوٹل دنیا بھر کے کتوں کیلئے تعطیلات گزارنے کا موزوں مقام ثابت ہورہاہے۔