تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:50

سترہ شیر ایک کانٹے دار چوہے کے سامنے ڈھیر

جوہانسبرگ.......شیر کو جنگل کا بادشاہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ با آسانی بڑے سے بڑے جانور کا شکار کرلیتا ہے لیکن اب تو اس کی کرسی چھنتی نظر آرہی ہے۔افریقا کے ایک پارک میں رہنے والے 17شیروں پر مشتمل اس جھنڈ نے رات کی تاریکی میں ایک کانٹے دار چوہے کو دیکھا تو اسے اپنا شکار بنانے کا ارادہ کیا،بظاہر تر نوالہ نظر آنے والا چھوٹا سا یہ سیہہ نامی جانور جنگل کے سترہ بادشاہوں کے سامنے ڈٹ گیا جس پر شیروں کے جھنڈ نے بھی شکار کا ارادہ ترک کرتے ہوئے واپسی میں ہی عافیت جانی اور بوجھل قدموں کے ساتھ واپس لوٹ گئے۔جنگل کے بادشاہوں کی ناکامی پر مبنی یہ ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.