تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:7

پرتگال میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول

لسبن .....پرتگال کے علاقے آلٹر ڈو چائو( Alter do Chao )میں18ویں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ائیر بلون فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔اس9روزہ فیسٹول میں شرکت کیلئے برازیل، ہالینڈ، فرانس،امریکا،بیلجئیم اور لکسمبرگ سمیت کئی ممالک سے درجنوں بلونسٹ یہاں پہنچے ہیں۔ رنگ بر نگے اور منفرد اندا ز کے عظیم الشان غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں سیاح اور عام افرادپرتگال کا رُخ کررہے ہیں جہاں پہلے روز کم وبیش50ہاٹ ایئر بلونز اُڑان بھرتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.