11 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:17
بالوں پر معروف شخصیات کے پورٹریٹ بنانے والا ماہر ہیئر اسٹائلسٹ
نیویارک ......زلفوں کے بغیر صنف نازک تو کیا مردوں کے فیشن کرنے کا تصور بھی ممکن نہیں ۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والا راب نامی ہیئر اسٹائلسٹ ان دنوں اپنے حیرت انگیز فن کی بدولت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔راب لوگوں کے بال اس انداز میں کاٹتا ہے کہ مشہورو معروف شخصیات کے پورٹریٹ سر پر نقشبند ہوجاتے ہیں ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے بالوں پر ہو بہو تصاویر بنانے والے اس آرٹسٹ نے اس فن کا آغاز آٹھ برس قبل کیا تھا جو اب بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔ بالوں میں چھپی عجیب و غریب اشکال چاہے جیسی بھی ہوں لیکن ان لوگوں کے حوصلے کو تو داد دینی پڑے گی جو اس حالت میں بھی گھر سے نکلنے سے نہیں گھبراتے اور شاباش بھی چاہتے ہیں۔