12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:37
دنیا کی پہلی سیلفی 175 برس قبل امریکہ میں بنائی گئی
نیویارک.....آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا ہوجس کے موبائل میں کیمرہ ہو اور وہ سیلفی نہ بنائے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ دینا کی پہلی سیلفی کب وجود میں آئی۔جی ہاں جناب دنیا کی پہلی سیلفی دراصل 175برس قبل 1839میں امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں لی گئی تھی۔ 30 سالہ رابرٹ کارنیلیئس نامی فوٹو گرافر نے اپنے والد کی دکان میں کر خود ہی اپنے ہی چہرے کا پورٹریٹ بنایا۔اس کے لیے رابرٹ نے لینز کیپ کا استعمال کیا،لینز کیپ کو پہلے علیحدہ کیا اور پھر دوڑتا ہوا فریم کے درمیان جا بیٹھا۔ 5 منٹ تک یونہی فریم میں بیٹھا رہا اور اس کے بعد اس نے واپس لینز کیپ کو اپنی جگہ لگا دیا۔ امریکا میں مہاجر بن کے آنے والے ڈچ خاندان کا یہ بیٹا کارنیلیئس اس ’’سیلفی ‘‘ تصویر کو بنانے کے بعد پھر اس طرز سے خصوصی پورٹریٹ بنانے والا باقاعدہ طور پر فوٹوگرافر بن گیا۔