12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:17
بیونس آئرس میں تنی ہوئی رسی پر اسٹنٹ دکھانے کے منفرد مقابلے
بیونس آئرس .......ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں گذشتہ دنوں ہوئی رسی پر اسٹنٹ دکھانے کے منفرد مقابلے کا انعقادکیا گیا۔ ایونٹ میں ارجنٹائن کے مختلف حصوں سے کم وبیش16ایتھلیٹس نے شرکت کی۔اس منفرد مقابلے کیلئے ہر ایتھلیٹ کو کم وبیش دو منٹ تک ایک اور ڈیڑھ میٹر اونچائی پر تنی ہوئی رسیوں پر ایکرو بیٹک اسٹنٹس دکھانے تھے۔ان تمام ایتھلیٹس کو ججز کی جانب سے مشکل ٹرکس،انفرادیت،اسٹائل،نئے اور مختلف اسٹنٹس اور جگہ کیساتھ ساتھ تنی ہوئی رسیوں پر توازن کیساتھ کرتب دکھانے پر پوائنٹس دئیے گئے۔