12 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:7
دنیا کی سب سے قیمتی گھڑی 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام
جنیوا....... دنیا کی سب سے قیمتی گھڑی 2 کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام کردی گئی۔ یہ گھڑی سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا کے ایک نیلام گھر میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔ آدھا کلو وزنی خالص سونے سے تیار کی گئی یہ گھڑی 1925 میں 8 سال کی محنت سے بنائی گئی تھی۔اس کی تیاری مکمل طور پر ہاتھوں سے کی گئی جس میں کم و بیش 920 پرزے استعمال ہوئے ہیں۔