14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:38
دنیا کے طویل القامت شخص کی سب سے پست قامت سے ملاقات
لندن.......دنیا کے طویل القامت شخص کی سب سے پست قامت سے ملاقات ہوئی۔گنیزورلڈ ریکارڈز ڈے کے موقعے پردنیاکے لمبے اور چھوٹے قد کے ریکارڈز ہولڈرز نے پہلے مرتبہ برطانیہ میں ملاقات کی۔دنیاکے دو الگ الگ ریکارڈز رکھنے والوں کی یہ ملاقات دنیا بھر کے انوکھے ریکارڈ کو درج کرنے والی کتاب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی ساٹھویں سالگرہ کے موقعے پر برطانوی دا ر الحکومت لندن میں ہوئی۔ملاقات میں دونوں ریکارڈ ہولڈرز نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پالیمنٹ ہاؤس کے باہر ساتھ میں کئی تصاویر بھی کھنچوائیں۔واضح رہے کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے 8فٹ ایک انچ قد کے حامل سلطان کوسن دنیا کے طویل القامت شخص ہیں جبکہ نیپال سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 21انچ قد کے حامل چندرا ڈانگی کو دنیا کے سب سے پست قامت کا اعزاز حاصل ہے۔