14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:18
چین میں روایتی بل فائٹنگ کے مقابلے کا انعقاد
بیجنگ ......چین میں قبائلیوں کی جانب سے روایتی بُل فائٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ مقابلوں میں خونخواربیل کے آگے لوگ نہیں بھاگے بلکہ بھاری بھرکم بیلوں کا آپس میں ٹکراوٴ ہوا۔چین کے جنوب مغربی صوبے Guizhou میں رہنے والے قبائلیوں نے روایتی رسم ورواج کے مطابق نئے سال کی آمد پر ’’بُل فائٹنگ ‘‘ مقابلوں کا اہتمام کیا۔مقابلے میں تین سو سے زائد جی دار بیل ایک دوسرے سے ٹکرائے جنھیں دس ہزار سے زائد تماشائیوں نے لڑتے دیکھا۔۔ جیتنے والے بیل کے مالک کوانعام میں ایک لاکھ یوان دیئے گئے۔