14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:28
چین کی سُپر مارکیٹ کے ملازمین کا تخلیق کردہ انوکھانظارہ
بیجنگ.......گھنٹوں کی محنت سیکنڈوں میں ضائع،لیکن ایسا منظر تخلیق پایا کہ کوئی بھی داد دئیے بنا رہ نہ پایا۔کام تو سبھی کرتے ہیں لیکن کام کے ساتھ ساتھ اگر تفریح بھی کر لی جائے اور وہ بھی اس انداز میں تو نہ صرف ٹائم پاس ہوجاتا ہے بلکہ کام کا لطف بھی دوبالا ہو جاتاہے ۔ چین کی ایک سُپر مارکیٹ کے ملازمین نے کچھ انوکھا سوچا اور نائٹ شفٹ کے دوران اشیا کو اس ترتیب سے رکھا کہ کئی میٹر لمبی ایک زنجیر بن گئی۔جیسے ہی ایک چیز کو گرایا،سب اشیا یکے بعد دیگرے گرتی چلی گئیں ۔کتابیں ،سی ڈیز سے لے کر جوس کے ڈبے تک اس راہ میں آئے لیکن کوئی بھی بچ نہ پایا اور ایسا شاندار منظر تخلیق پایا کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے۔