تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:29

جاپانی نوجوان کا ٹانگوں اور ہاتھوں پردوڑنے کا عالمی ریکارڈ

ٹوکیو......جاپانی نوجوان نے دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں کے ذریعے تیز رفتاری سے100میٹر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔دنیا بھر میں کل گینز ورلڈ ریکارڈ ڈے منایا گیا اور ریکارڈز پر ریکارڈز بنتے ہی چلے گئے۔جہاں ایک جانب جاپانی نوجوان نے دونوں ٹانگوں اور ہاتھوں کے ذریعے تیز رفتاری سے100میٹر فاصلہ طے کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا۔جاپان کے 18سالہ نوجوانKatsumi Tamakoshiنے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے کومازاوا اولمپک پارک ایتھلیٹک فیلڈ میں دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں پر دوڑتے ہوئے100میٹر کا فاصلہ فقط15اعشاریہ86سیکنڈ میں طے کردکھایا اور اپنا نام ایک بار پھر گینز ریکارڈ بک میں درج کروالیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.