تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 5:49

24منزلہ عمارت کی چوٹی پر ہاتھوں کے بل کھڑا ہونے والا دلیر نوجوان

لندن....ایڈونچر کے متلاشی افراد اپنی پوری زندگی لوگوں کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے متاثر کرنے کیلئے اپنی جان جوکھوں میں ڈالنے سے بھی نہیں گھبراتے ۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے کینر فرائیڈ مین نامی اس نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جس نے سنگاپور کی 24منزلہ عمارت کی چوٹی پر ہاتھوں کے بل الٹا کھڑا ہونے کا پر خطر مظاہرہ پیش کیا ہے۔نوجوان نے اپنے ٹخنوں پر کیمرہ نصب کر کے بغیر کسی ڈر و خوف کے یہ کرتب پیش کیا جس نے انٹرنیٹ پر دْھوم مچا رکھی ہے۔واضح رہے کہ کینر گذشتہ 5سال میں مختلف موقعوں پر ایسے ہی بے شمار کرتب سر انجام دے چکا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.