15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:9
برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر فیسٹیول آف لائٹس کا آغاز
لندن....... برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر فیسٹیول آف لائٹس کا آغاز،لانگ لیٹ کا علاقہ ہزاروں چینی لالٹینوں سے جگمگا اُٹھا۔ کرسمس کی آمد میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے لیکن دنیا بھر میں اسے خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل زور پکڑ چکی ہیں۔اسکی تازہ ترین مثال برطانوی کاؤنٹی ولٹ شائر کے علاقے لانگ لیٹ میں دیکھنے کو مل رہی ہے جس میں کرسمس کی مناسبت سے فیسٹیول آف لائٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جہاں ہر سو رنگ برنگی چائنیز لالٹینیں جگمگاتی نظر آرہی ہیں۔لانگ لیٹ کے فیسٹیول آف لائٹ کو 20حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کم وبیش7ہزار سے زائد مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹینیں سجائی گئی ہیں۔برطانیہ میں سجائے گئے چائنیز لینٹرن فیسٹول میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز 230فٹ(20میٹر )لمبا آگ اُگلتا ڈریگن جسے 23ہزارپورسلین کپ،پلیٹوں اور پیالوں کی مدد سے تیار کیا گیا اور گیلن نامی ایک تخیلاتی مخلوق ہے جسے 30ہزار شیشے کی بوتلوں سے تخلیق کیا گیا ہے۔چین سے آئے 100سے ماہر لالٹین ڈیزائنرز نے کم وبیش3ماہ کے عرصے میں یہ پورا فیسٹیول آف لائٹ سجایا ہے جس میں جہاں پانڈے،زرافے،چیتے، ہاتھی اور مور دکھائی دے رہے ہیں وہیں چین کی شہر آفاق ٹیمپلز،خصوصی روایتی ماسکس اور پھول بھی دکھائی دے رہے ہیں۔