15 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:19
رنگ برنگی ہزاروں رِبنز سے تیار کردہ انوکھا اسٹریٹ آرٹ ورک
ٹوکیو....... جاپان میں ہوا میں معلّق ہزاروں رنگ برنگے رِبنزنے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ آرٹسٹ کو اپنی مہارت دکھانے کیلئے صرف کینوس یا آرٹ گیلری کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ کسی بھی جگہ اپنے فن کا مظاہرہ دِکھا سکتا ہے۔ایسے ہی ایک ماہر فرانسیسی آرٹسٹ نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں مرکزی شاہراہ کو ہوا میں معلّق ہزاروں رنگ برنگی پٹیوں سے سجا دیا ہے۔ایک سو سے زائد دلکش رنگوں کے حامل ان رِبنزکو فن کارنے باریک رسی کی مدد سے میں ہوا میں لٹکایا ہے جو انتہائی دلکش لگنے کے ساتھ ساتھ راہگیروں کی بھی تفریح کا ذریعہ بن رہے ہیں۔