18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:1
امریکا :منہ میں پاپ کورن ڈالنے والی مشین بنالی گئی
نیویارک........امریکا میں منفرد پاپ کو رن مشین متعارف کر ائی گئی ہے جو خود پاپ کورن لوگوں کے منہ میں ڈال دیتی ہے۔یہ مشین ہے پوپی نیٹر Popinator۔ جوانسانی آواز پر حرکت میں آتی ہے۔ جیسے ہی کوئی اس کے قریب لفظPopبو لتا ہے۔تو پوپی نیٹر، پاپ کورن کو اس کی منہ کی طرف اچھال دیتی ہے۔اس لیے آپ کام کررہے ہوں یا دیکھ رہے ہوں اپنی من پسند مووی، پوپی نیٹر ہوسکتی ہے آپ کی بہترین ساتھی۔