20 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:27
اوریئنٹ کمپنی نے android ایل ای ڈی ٹی وی متعارف کرادیا
لاہور.......لاہور میں اوریئنٹ سمارٹ ٹی وی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں نئے ٹی وی کا افتتاح کمپنی کے ایم ڈی محمد طلعت اور میاں احمد فاضل نے کیا۔ سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈائریکٹررحمان طلعت کا کہنا تھا کہ کمپنی نے موبائیل فون کےفنکشن کو سمارٹ ٹی وی میں منتقل کر دیا ہے،صارفین اپنی مرضی سے ڈرامے دیکھنے کے علاوہ بریکنگ نیوز بھی حاصل کرسکیں گے، یہ ٹی وی کیبل اورنیٹ دونوں پر کام کریگا ،صارفین کی سہولت کے لیے ڈیٹا بیس سروس بھی مہیا کی گئی ہے۔