تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:37

کبھی دیکھی ہیں820فٹ کی مونچھیں؟

لندن....یوں تو جب بھی مونچھوں کاذکر نکلے تو نتھو لال کی مونچھوں کو کو ن یاد نہیں کرتا لیکن جناب اب نتھو لال کے بجائے ان انگلش نوجوانوں کا بھی ذکر کیا جائے گا جنہوں نے کھیتوں کو اظہارِ فن کا ذریعہ بناتے ہوئے ان پر دنیا کی سب سے بڑی مونچھیں بنا ڈالی ہیں۔ انگلینڈ کے شہرSouthampton میں فلاحی مقاصد کیلئے کچھ افراد نے آپس میں ملکر زمین پر موجود دنیا کی سب سے بڑی مونچھیں تیارکر لی ہیں جو 820فٹ چوڑی اور196فٹ لمبی ہیں۔ٹریکٹر اور دیگر آلات کے ذریعے کھیتوں میں موجودفصل کو تراش کر بنائی گئیں ان مونچھوں کو Southampton ائیر پورٹ انتظامیہ نے آپس میں مل کر مکمل کیا ہے جو رَن وے کے ساتھ ساتھ واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.