21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:47
23 انچ لمبے ناخنوں کی مالک54سالہ امریکی دادی اماں
نیویارک......ہاتھوں کی خوبصورتی کیلئے ناخن بڑھانے کا ٹرینڈ دنیا بھر کی خواتین کیلئے عام بات ہے لیکن امریکی دادی اماں کے تو کیا ہی کہنے ہیں جنہوں نے کئی انچ لمبے ناخنوں کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرلی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی54سالہ دادی اماں ایانا ولیمز پچھلے12سالوں سے اپنے ہاتھوں کے ناخن بڑھارہی ہیں۔ایانا ولیمز کے ناخنوں کی لمبا ئی اس طویل عرصے میں23انچ(58سینٹی میٹر) تک جاپہنچی ہے جن کی صفا ئی اور سجا وٹ پرانہیں گھنٹوں لگ جاتے ہیں ۔ ایاناولیمز کا کہنا ہے کہ اتنے لمبے ناخن بڑ ھا نا ایک فن ہے اور ہر عورت یہ کا م نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ان ناخنوں کے ہمراہ رائٹنگ اورٹائپنگ سے لیکر میک اپ اورچھری کانٹا استعمال کرنے تک ہر کام بخوبی انجام دے لیتی ہیں ۔واضح رہے کہ ایانا ولیمز کے 5 بچے جبکہ 17پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔