22 نومبر 2014
وقت اشاعت: 20:23
اب نمک سے کھانا ہی نہیں پورٹریٹس بھی بنائیں
لندن......نمک صرف کھانا بنانے کی ہی کام نہیں آتا،ماہرفنکارنے نمک سے دلکش پورٹریٹس بنا ڈالے ۔یوں تو دنیا میں ایسے فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی مہارت اور شوق کی بِنا پر ایسے ایسے شاہکار بناتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں تاہم اب ذرا اس ما ہرِ فن سے بھی مل لیجئے جس نے کھانے میں استعما ل ہونیوالے عام نمک کو اظہارِ فن کا ذریعہ بنا لیا ہے ۔ جی ہاں اس ویڈیو میں نظر آنیوالے اس ماہر آرٹسٹ نے نمک کے نہایت ننھے ننھے ذرات کی مدد سے انتہائی شاندار پورٹریٹ تیار کر لئے ہیں ۔سیاہ کینوس پر نمک کے سفید ذرات ڈالنے سے فن کار کی انگلیاں دیکھتے ہی دیکھتے ایسے شاہکار بناتی ہیں کہ نہ صرف نقوش واضح ہو جاتے ہیں بلکہ انسانی چہرے کے تاثرات بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔اس انوکھے طریقہء مصوری سے آرٹسٹ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صرف مہنگے پینٹنگ کلرز اور بر ش کی مدد سے ہی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار نہیں کیا جا سکتا بلکہ عام استعمال کی اشیاء سے بھی آرٹ کے شاہکار تیار کر نا ممکن ہے۔