22 نومبر 2014
وقت اشاعت: 23:50
امریکی فنکارہ کے کاغذ سے بنے دلکش دیدہ زیب فن پارے
نیویارک......ماہرامریکی فنکارہ نے کاغذ سے دلکش اور انتہائی دیدہ زیب فن پارے تیار کر لئے۔ماہرفنکار تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے اورامریکا سے تعلق رکھنے والی Maude Whiteکا نام بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں شمار کیا جاتاہے جو کاغذ سے انتہائی نفیس اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ آرٹسٹ کاغذ کو قینچی کی مدد سے تراش کر کئی مہینوں کی محنت کے بعد ایسے مبہوت کن شاہکار تیار کرتی ہے کہ دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔یہ انوکھے فن پارے تیار کرتے ہوئے آرٹسٹ کوتیز ہوا ، پانی اور یہاں تک اپنے ہاتھوں کی غیر ضروری جنبش سے بھی محفوظ رکھنا پڑتاہے۔