23 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:32
چین نے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا
بیجنگ.......چینی ایک بارپھر با زی لے گئے،چین نے مسلسل تیسرے سال امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے سب سے تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز ا پنے نام کرلیا۔چین زندگی کے ہر شعبے میں آگے نکلنے کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑتا جارہا ہے اور جہاں اس نے گاڑی سازی کے میدان میں امریکہ پر سبقت حاصل کرلی وہیں اب تیز ترین سپر کمپیوٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیاہے۔چین نے Tianhe-2نامی سپر کمپیوٹر تیار کرلیا ہے جو ایک سیکنڈ میں 54اعشاریہ9ہزار ٹریلین سے زائد اعداد و شمار میں جمع تفریق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔390ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس سپر کمپیوٹر کو ڈیزائن کرنے میں1ہزار300انجینئرز کودو سال کا عرصہ لگے اور اسے سینکڑوں ریفریجریٹرز جتنے بڑے کیبنٹ میں سمایاگیا ہے۔ Tianhe-2نامی یہ سپر کمپیوٹر امریکا کے ریکارڈ ہولڈر سپر کمپیوٹرCray XT5 Jaguarسے بھی کئی گنا زیادہ طاقتور ہے ۔واضح رہے کہ دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹرز کی لسٹ مرتب کرنے والے ادارے ٹاپ500 کی جانب سے جاری کی گئی43ویں سالانہ فہرست میںTianhe-2پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جو چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی میں انسٹال کیا گیا ہے۔500سپر کمپیوٹر کی اس فہرست میں233کمپیوٹر کیساتھ امریکا سرِ فہرست،76کمپیوٹر کیساتھ چین دوسرے،برطانیہ30،فرانس27اور جرمنی 23کمپیوٹرز کیساتھ بالترتیب تیسرے،چوتھے اورپانچویں نمبر پر موجود ہیں۔