24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:26
ہوا کے دوش پر موسیقی بکھیرتے دیدہ زیب فن پارے
نیویارک ......انوکھے شاہکارجو ہواکے تیز جھونکوں کو موسیقی کی دُھنوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک ماہرمجسمہ ساز کومختلف اشیاء کے استعمال سے شاہکار مجسمے تخلیق کرنے میں بے مثال مہارت حاصل ہے۔پھول کی شکل سے متاثر ہوکرتیار کئے گئے ان فن پارے کوآرٹسٹ نے اپنی تخلیقی اور ماہرانہ صلاحیتوں کو بخوبی استعمال میں لاتے ہوئے اسٹین لیس اسٹیل کی مددسے بنایا ہے۔ سمندر کے کنارے نصب 15فٹ بلندیہ دیدہ زیب فن پارے جیسے ہی ہوا کے دوش پر حرکت کرنا شروع کر تے ہیں تو انکے اِردگرد کھڑے افراد کومدھر آواز کی مو سیقی سننے کو ملتی ہے ۔