25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 11:28
نیویارک؛ نیلامی میں ایک پیانو34 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا
نیویارک....... امریکی شہر نیویارک میں ایک پیانو کو 34 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔یہ کوئی عام پیانو نہیں بلکہ 1942 میں بننے والی شہرہ آفاق فلم "کاسا بلانکا" میں استعمال ہونے والا پیانو ہے۔فلم میں یہ ایک پیانو بجانے والے کردار سیم Sam کے استعمال میں دکھایا گیا تھا جسے ڈولی ولسن نے ادا کیا تھا جبکہ فلم کے مرکزی کردار ہمفرے بوگارٹ اور انگرڈ برگمین نے ادا کیے تھے۔پیانو کے ہمراہ فلم کی ایک کاپی بھی دی گئی ہے ۔فلم "کاسابلانا" کے علاوہ نیلامی میں دیگر معروف فلموں میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا بھی پیش کی گئی ہیں۔