تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:2

مہارت ہوتو ایسی ! چلتی گاڑی کےگرد ایک منٹ میں 10بار ڈرفٹنگ

بیجنگ ......مہارت ہو تو ایسی،چلتی گاڑی کے گرد ڈرفٹنگ ہرکسی کے بس کی بات نہیں،چین کے شہری نے، دو پہیوں پر چلتی گاڑی کےگرد ایک منٹ میں دس بار اسپِن ڈرفٹنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا۔دو پہیوں پر چلتی گاڑی کے گِردسب سے زیادہ ڈونٹ اسپن ڈرفٹنگ کا عالمی ریکارڈ چینی شخص نے اپنے نام کر لیا۔کار ڈرائیونگ کے ماہر تو کئی نوجوان آپ نے دیکھے ہونگے لیکن اب ذرا اس چینی شخص سے بھی ملیئے جس نے سب سے زیادہ ڈونٹ اسپن ڈرفٹ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ Han Yueنامی اس شخص نے دو پہیوں پر چلتی گاڑی کے گِرد ایک منٹ میں10بار اسپن ڈرفٹنگ کرتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ سر انجام دیا جبکہ گاڑی کو دو پہیوں پر چلا کر اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں ماہر ڈرائیورZhang Shengjun نے ان کا ساتھ دیا۔ اس انوکھے اور حیرت انگیز کارنامے کی بدولتHan Yueکا نام دنیا کے سب سے زیادہ ڈونٹ اسپن ڈرفٹنگ کرنیوالے شخص کی حیثیت سے گینز ورلڈریکارڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.