26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:27
ہواچلتے ہی پنکھے کی طرح گھومتے جھمکے!!
بیجنگ ....ایک چینی آرٹسٹ نے ایسے تھری ڈی جھمکے متعارف کروائے ہیں جو تیز ہوا کے چلتے ہی کانوں میں پنکھے کی طرح گھومنا شروع کر دیتے ہیں۔ان تھری ڈی جھمکوں کو سفید رنگت میں پھول کی شکل میں بنایا گیا ہے جسے با آسانی کان میں پہنا جاتا ہے اور سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ جب کھلی فضا میں جائیں تو تیز ہوا کے چلتے ہی ان جھمکوں کی پتیاں چا روں اطراف کسی پنکھے کی طرح گھو منا شروع ہو جاتی ہیں لیکن انہیں پہنی خاتون ان کے حرکت میں آنے سے اڑتی نہیں۔