تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:37

ریت سر بکھیرتی الیکٹرانک میوزیکل ڈیوائس

لاس اینجلس .....ریت کا نا م لیتے ہی گرمی کا خیال ذہن میں آتا ہے لیکن امریکی نوجوانوں نے اسی ریت کو مو سیقی کے سُر بکھیرنے کیلئے استعما ل کر نا شروع کر دیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ذہین نو جوانو ں کی ایک ٹیم نے مل کر ایسی الیکڑونک میوزیکل ڈیوائس تیار کی ہے جسے ریت سے بھرے با کس میں جیسے ہی رکھا جاتا ہے تو یہ اپنے اندر مو جود سینسرز کی بدولت مو سیقی بجانا شروع کر دیتا ہے۔یہ ڈیوائس اپنے اردگر د مو جود ریت میں ہو نے والی حرکت کے فوراً بعد میوزک بجانے کے ساتھ ساتھ رنگ بر نگی لائٹس روشن کر کے اس منظر کو مزید دلکش بنا دیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.