تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:11

زمانہ بدل گیا،اب ہوتا ہے مونچھوں سے ڈانس

نیویارک ......مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے تو آپ نے لوگوں کو دیکھا ہی ہوگا ،لیکن بدلتے زمانے کے ساتھ بدل رہے ہیں اندازاور اب مونچھوں سے بھی کیا جارہا ہے ڈانس ۔مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے تو آپ نے کئی افراد کو دیکھا ہو گا لیکن اپنی مونچھوں کو ڈانس کرواتے ہوئے کبھی شاید ہی کسی کو دیکھا ہو ۔ ایک وڈیو ایسے ہی باصلاحیت شخص کی ہے جو اپنی بڑی بڑی مونچھوں کو حرکت دیتے ہوئے ڈانس کے مختلف اسٹپس کروانے میں کمال کی مہارت رکھتا ہے۔70سالہ یہ بے گھر شخص اپنے اوپری ہونٹ کو غیر معمولی طور پر ہلاتے ہوئے اس مہارت سے مونچھوں کو ڈانس کرواتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اب تک اس ویڈیو کو 18لاکھ سے زائد لوگوں دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.