28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 0:29
فرانس کی لائبریری سے شیکسپیئر کی قدیم کتاب برآمد
پیرس........فرانس کی لائبریری سے شیکسپیئر کی قدیم کتاب مل گئی، نایاب کتاب شیکسپیئر کے انتقال کے سات برس بعد شائع ہوئی تھی۔ سینٹ عمر کے علاقے کی لائبریری میں موجود یہ کتاب شیکسپیئرکے ڈراموں کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں شیکسپیئر کے 36 ڈرامے ہیں۔ یہ کتاب شیکسپیئر کے مرنے کے سات برس بعد شائع کی گئی۔ اس نوعیت کی صرف 230 کتابیں شائع کی گئی تھیں اور یہ تمام اب نایاب سمجھی جاتی ہیں۔