تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 10:41

ڈنمارک میں پانچ ہزار سال قدیم کلہاڑی دریافت

کوپن ہیگن.......ڈنمارک میں ماہرین آثار قدیمہ نے پانچ ہزار سال قدیم کلہاڑی دریافت کر لی۔ یہ کلہاڑی ، ڈنمارک کے جزیرے نما علاقے سے تعمیراتی کام کے دوران دریافت ہوئی ہے جس کا دستہ لکڑی سے بنا ہے۔ماہرین کے مطابق بظاہر یہ کلہاڑی کسی رسم کے دوران اس زمانے میں وہاں موجود سمندر کی تہہ میں دھنس گئی تھی۔علاقے میں کھدائی کے دوران دیگر چیزیں بھی ملی ہیں جس میں ذخیرہ شدہ نامیاتی مواد، لکڑی کی چھڑیاں، چپو، غلیل اور کلھاڑیوں کے پھل یا ان کے سرے شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.