28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:1
بلی نے ننھے خرگوش کو گود لے کر ہمدردی کی مثال قائم کردی
لندن ......محبت اور ہمدردی کا جذبہ صرف انسانوں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی پایا جاتا ہے جو بے زبان ہونے کے سبب کھل کراس کا اظہار تو نہیں کر پاتے لیکن عمل سے یہ ثابت کر جاتے ہیں کہ وہ بھی دردِ دل رکھتے ہیں۔عملی نمونے کے طور پر ایک بلی نے ننھے خرفوش کو گود لے کر ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔یہ بلی نہ صرف سارا دن اس خرگوش کا خیال رکھتی ہے بلکہ با لکل کسی ماں کی طرح اس کے ناز اٹھاتے ہوئے اس کا دل بھی بہلاتی ہے۔