28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 12:11
تھائی لینڈ میں کھانوں کا ذائقہ بتانے والی روبوٹک مشین
بنکاک ......کھانا مزیدار ہے یا بد مزہ،یہ جاننے کے لئے اب کوئی جتن کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ تھائی لینڈ میں اس کام کے لئے بھی روبوٹ تیار کر لیا گیا ہے۔تھائی لینڈمیں تیار کی گئی یہ روبوٹک ٹیسٹنگ مشین کھانوں کا ذائقہ چکھ کر بتائے گی کھانا کتنا معیاری اور روایتی تھائی تراکیب کے مطابق بنایا گیا ہے۔اس مشین میں انسانی زبان اورناک کی طرز پر چکھنے اوربو سونگھنے والے سینسر لگائے گئے ہیں، جب اس میں کوئی ڈش ڈالی جائے گی تومشین ان اجزا کی نشان دہی کرے گی جوروایتی تھائی کھانوں استعمال نہیں ہوتے۔یہ روبوٹک ٹیسٹنگ مشین سابق تھائی وزیراعظم کی خواہش پر بنائی گئی ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں تھائی کھانوں کو فروغ دینا ہے اور اس کی قیمت ایک ملین ڈالر یعنی کہ پاکستانی دس کروڑ روپے سے بھی زائد رکھی گئی ہے۔