تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 نومبر 2014
وقت اشاعت: 22:24

جرمنی :گاڑیوں کا میلا سج گیا،30 ممالک کی کمپنیوں کی شمولیت

برلن.........جرمنی میں چم چماتی گاڑیوں کا میلا سج گیا،جس میں 30ممالک کی کمپنیاں گاڑیوں کے نت نئے ماڈل پیش کررہی ہیں۔ جرمنی کے شہر ایسن میں اس سال بھی دنیا بھرکے 30ممالک سے کئی کمپنیاں شاندار گاڑیوں کی نمائش کررہی ہیں۔ میلے میں پیش کی جانے والی گاڑیوں میں عام کاروں کے علاوہ لگژری اور کلاسک گاڑیوں کے ماڈل بھی شامل ہوں گے۔ فیسٹیول میں مختلف اسٹنٹ شو کے ساتھ کار ڈرفٹنگ کے مقابلے بھی کروائے جارہے ہیں۔ یہ رنگا رنگ آٹو شو 7 دسمبر تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.