تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 نومبر 2014
وقت اشاعت: 6:54

پانی میں بھیگنے کا شوقین ننھا طوطا

نیویارک.....ننھے پرندے فضا میں اُڑتے بیحد دلکش نظر آتے ہیں لیکن یہ چھوٹا سے طوطا تو کچھ انوکھا ہی ہے جو پانی میں بھیگنے کا بیحدشوقین ہے۔ اپنے انوکھے شوق کی خاطر یہ ننھا پالتوطوطاگھر کے کچن میں موجود نَل کے نیچے پہنچ جاتا ہے اور جیسے جیسے ٹھنڈا پانی اس کے اوپر گِرتا ہے یہ خوشی میں اپنے پَر ہلاتا اور خوب انجوائے کرتا ہے۔ گھر کی مالکن بھی اپنے اس طوطے کو سِنک میں نہاتے دیکھ کر روکتی ٹوکتی نہیں ہے بلکہ پانی میں اٹکھیلیاں کرتے اس پرندے کودیکھ کر خوب محظوظ ہوتی ہے اور صرف یہی نہیں پیلے رنگ کے چھوٹے سے طوطے کی یہ ویڈیو آن لائن بھی کئی بار دیکھی جا چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.