30 نومبر 2014
وقت اشاعت: 7:15
میکسیکو : 60فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا خطرناک مظاہرہ
میکسیکو.......سمندر میں غوطہ خوری کرناایک انتہائی مشکل کھیل ہے جس میں ماہر سے ماہرغوطہ خور بھی اکثر اوقات مات کھاجاتے ہیں مگر کچھ زندہ دل اور بلند ہمت نوجوان ایسے بھی ہوتے ہیں جو کسی خطرے کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔میکسیکو میں ایسے ہی جذبے سے سرشارایک نو جوان نے 60فٹ بلند آبشار سے چھلانگ لگانے کا منفرد اور خطرناک کارنامہ سر انجام دیا ہے۔اس من چلے نے ایڈونچر کی ابتداء کر تے ہوئے کشتی سمیت آبشار سے گہرائی میں چھلانگ لگائی اور صرف چند سیکنڈمیں نیچے پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔