تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29

سمندر کی گہرائی میں مچھلیوں کیساتھ نیند کا مزا لوٹیں

پمبا،افریقا.......افریقی جزیرے پر پہلے زیر آب ہوٹل کا افتتاح کر دیا گیا جس کے بعد اب سمندر کی گہرائی میں مچھلیوں کیساتھ نیند کا مزا لوٹ سکیں گے ،جی ہاں بالکل اب ایسا ممکن ہے ۔افریقی جزیرے پمبا پر افریقہ میں اپنی نوعیت کا پہلا زیر آب ہوٹل تیار کیا گیا ہے جو تین منزلوں پر مشتمل ہے۔سمندر کے اوپر250میٹر(820فٹ)اونچے حصے میں ڈائننگ روم اور ستاروں سے بھرے آسمان کے نظارے کیلئے اپر ڈیک قائم ہے۔اسی طرح سمندر کی گہرائی میں اس زیر آب ہوٹل کا بیڈروم بنایا گیا ہے جس میں رہتے ہوئے سمندری زندگی کا360ڈگری زاویے سے مشاہدہ کرنا ممکن ہوپاتاہے۔تو بس اگر آپ سمندری مخلوقات سے ملاقات اور اُنکے ساتھ وقت گزارنے کے خواہشمند ہیں تو افریقی جزیرے پہنچ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.