19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:21
ہریانہ کی لڑکیوں نے چھیڑ خانی کرنے والے لڑکوں کو سبق سکھا دیا
نئ دہلی...........بھارتی ریاست ہریانہ میں 2 لڑکیوں نے چھیڑ خانی کرنے والے لڑکوں کو دن میں تارے دکھا دیے۔ ایک بار پھر یہ ہیں ہریانہ کی کڑیاں اور مار کھاتے لڑکےلیکن اس بار بس نہیں پارک ہے۔ جہاں لڑکوں نے جسارت کی ستانے کی اور لڑکیوں نے جرأت کی پٹخنے کی۔پہلے زبان سے بات کی،مگر جب نہ مانے تو لاتوں کے بھوتوں کو باتوں سے سمجھایا۔دو دنوں میں ہریانہ کی لڑکیوں کی دو ویڈیوز سے اوباش لڑکوں نے کتنا سبق سیکھا یہ تو وقت بتائے گا، لیکن یہ سنتے جائیں کہ بھارت میں جو ایسا کرے گا وہ انعام پائے گا،کیونکہ ہریانہ کی حکومت نے بس میں لڑکوں کی پٹائی لگانے والی لڑکیوں کے لیے انعام کا اعلان کردیا ہے ۔