19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:15
سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جاپہنچا
نیویارک.....کرسمس کے بخار نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا ہے، اوکلوہامامیں سانتا کلاز مچھلیوں کے ایکوریم میں جاپہنچا۔مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کی آمد آمد ہے جس کے بخار نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔اس حوالے سے جہاں اہم وینیوز پر کرسمس ٹریز ابھی سے جگمگا اُٹھے ہیں وہیں دلچسپ اور منفرد سجاوٹی انداز اپنانے اور مختلف ایونٹس کے انعقاد پر بھی بیحد توجہ دی جارہی ہے۔اسی مناسبت سے امریکی ریاست اوکلوہاما کے شہر جنکس کے اوکلوہاما ایکوریم میں بھی گذشتہ روز سے ایک منفرد شو کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس ایکوریم میں آنے والے ننھے مہمانوں کو لطف اندوز کرنے کیلئے سانتا کلاز فن فش کیساتھ اسکوبا ڈائیونگ کرنے اُنکے ٹینک میں اُتر گیاہے۔منفرد انداز میں لوگوں کو کرسمس کی چھٹیوں کی مبارکباد دیتے سانتا کلاز کے ایکوریم کیساتھ ننھے بچے خوشی خوشی تصاویر کھنچوانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔