تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:30

تین جہازوں کو زنجیر سے باندھ کر فضاء میں شاندارکرتب کا مظاہرہ

بیونس آئرس ......ارجنٹینا میں ہوابازوں نے تین جہازوں کو زنجیر سے باندھ کر فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا۔اس دوران ذرا سی غفلت ہوابازوں کو ہزاروں فٹ آسمان کی بلندیوں سے نیچے گرا کر ہمیشہ کے لئے زمین سے کئی فٹ نیچے پہنچا سکتی ہے اس لئے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔فضاء میں شاندار کرتب دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ارجنٹائن ایکروبیٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے ماہر ہوابازوں نے زنجیرسے بندھے جہازوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ جوڑے رکھا اور وقت کا بھی خاص خیال رکھا جس پر وہاں موجود لوگوں نے بھی پائلٹس کو خوب داد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.