تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:14

لندن:ٹرافلگر اسکوائر پر 70فٹ اونچا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا

لندن .....لندن میں ٹرافلگر اسکوائر کے مقام پرہزاروں افراد کی موجودگی میں70فٹ اونچا کرسمس ٹری روشن کردیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی لندن کے ٹرافلگراسکوائر پر دیوہیکل کرسمس ٹری روشن کرنے کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر کئی فنکاروں نے شاندار پرفارمنس بھی پیش کیں۔ 70فٹ (21میٹر) اونچا یہ کرسمس ٹری ہر سال کی طرح اس سال بھی ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے کاٹ کر یہاں لایا گیا ہے۔700میل سمندری اور زمینی راستہ طے کرتے ہوئے لندن کی سڑکوں سے گزار کر لایا گیا یہ کرسمس ٹری گذشتہ دنوں یہاں باقاعدہ طور پر نصب کیا گیا جسکے بعد رضاکاروں نے اسے900ایل ای ڈی لائٹس سے سجایا۔گذشتہ دنوں اس کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا اور ہزاروں افراد کی موجودگی میں ویسٹ منسٹر اور اوسلو کے میئرز نے اسے بٹن دبا کر روشنی میں نہلادیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.