20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:22
امریکی یونیورسٹی سے 100 انسانی دماغوں کی چوری کا معمہ حل
واشنگٹن......ریاست ٹیکساس کی یونی ورسٹی میں گزشتہ روز100 انسانی دماغوں کی چوری کا معاملہ یونی ورسٹی انتظامیہ نےآخرکار حل کر لیا۔ 100 انسانی دماغوں کی انوکھی چوری کا معاملہ اس وقت حل ہو ا جب یونی ورسٹی انتظامیہ کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ لیب میں تحقیق کے لئے محفوظ کئے گئے 100 انسانی دماغوں کو 10 سال قبل ہی تلف کردیا گیا تھا کیونکہ نمونوں کے طور پر رکھے گئے دماغوں کی حالت اس قابل نہیں تھی کہ انہیں مزید تحقیقی کام کے لئے استعمال کیا جاسکے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست ٹیکساس کی یو نیورسٹی میں 100 انسانی دماغوں کی چوری کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد یونی ورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی تھی۔ اس میں سابق امریکی فوجی چارلس وائٹ مین کا بھی دماغ شامل تھا جس نے 1966 میں فائرنگ کرکے 16 شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔