20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:17
لندن :اسٹیگو سارس ڈائنوسارکا ڈھانچہ نمائش کیلئے پیش
لندن.....برطانوی دارالحکومت لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں اسٹیگو سارس ڈائنوسارکا کم وبیش مکمل ڈھانچہ نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔اب تک کے ملنے والے ڈائنو سارز کے ڈھانچہ میں سب سے مکمل اس ڈھانچے کو صوفی کا نام دیا گیا ہے جو2اعشاریہ9میٹر اونچا اور5اعشاریہ6میٹر لمبا ہے ۔اسٹیگو سارس نامی یہ ڈائنوسارتقریباً 15کروڑ سال قبل شمالی امریکا کے مغربی علاقوں میں پایا جاتا تھا۔90فیصد مکمل اسٹیگوسارس ڈھانچے کی360ہڈیوں کو پہلے کمپیوٹر پر اسکین کیا گیا جس کے بعد انہیں ڈیجیٹل انداز میں جوڑتے ہوئے یہ ڈھانچہ تخلیق کیا گیا جس میں اُلٹے ہاتھ اور دُم کی چند ہڈیوں کی کمی اسے نامکمل بناتی ہے۔واضح رہے کہ نیچرل ہسٹری کی سو سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ڈائنو سار کا اس حد تک مکمل ڈھانچہ نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔