20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:58
کولمبیا کے کامیڈین مسلسل لطیفے سناکر عالمی ریکارڈ بنانے کے مشن پر
بگوٹا..........کولمبین کامیڈین ہوزے اورڈونز نے 86گھنٹے مسلسل لطیفے سنا کر گینز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا نے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ بگوٹا کا سیلیٹرمال مقامی وقت کے مطابق کل صبح 8بجے سے قہقہوں سے گونج رہا ہے، جہاں کولمبین کامیڈین ہوزے اورڈونزحاضرین کو مسلسل لطیفے سنا رہے ہیں۔ ہوزے اپنے منصوبے کے تحت پیر کی صبح 10بجے تک لطیفے سناتے رہے تو گینز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ گینز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم ان کو ہر گھنٹے کے بعد 5منٹ آرام کے بھی دیتی ہے۔