21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 2:32
سیاحوں کی خطر ناک چیتوں کے ساتھ چہل قدمی
کیپ ٹاؤن......جنوبی افریقہ کے ایک وائلڈ پارک کی انتظامیہ نے دنیا بھر سے آئے سیاحوں کو خطر ناک چیتوں کے ساتھ چہل قدمی کا سنہری موقع فراہم کیا ۔انسانوں کے ساتھ پلے بڑھے ان چیتوں کو پارک میں آئے سیاحوں کے ساتھ کھلا چھوڑ دیا گیا جنھوں نے کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیرایک دوست کی طرح ان کے ساتھ چہل قدمی کی اور ان کے تفریح کے لمحات کو مزید یاد گار بنا دیا۔