تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:58

جسے اللہ رکھے ،گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا

بیجنگ ......چین میں گاڑی کے نیچے آنے کے باوجود بچہ معجزاتی طور پر بچ گیا۔دنیا بھر میں آئے روز ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں لیکن اکثر اوقات خوفناک حادثات میں لوگ معجزاتی طور پر بھی بچ نکلتے ہیں۔چین کے شانڈونگ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جب ایک سڑک پر لکڑی کے ٹکڑوں سے کھیلتے ہوئے 6سالہ بچے کے اوپر ایک تیز رفتار کار چڑھ دوڑی۔کار کے اوپر سے گزرنے کے باوجود یہ بچہ خوش قسمتی سے بچ نکلا اور معمولی سی چوٹ پر روتا ہوا اپنے پیروں پر چل کر گھر کی جانب روانہ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.