21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:4
امریکا:ماہر فنکار نے تربوز پردلکش نقش و نگاربنا ڈالے
نیویارک.........یوں تو پھل صحت کیلئے بیحد مفید ہیں لیکن ایک ماہر فنکار نے اسے آرٹ کے اظہار کا ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔ ایک ماہرِ فن نے تربوز پر ایسے دلکش نقش و نگار بنا دئیے ہیں کہ دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ امریکا سے تعلق رکھنے و الا باصلاحیت آرٹسٹ تربوزکے چھلکے کوتیز دھار چھری سے تراش خراش کے بعد دلچسپ اشکال میں ڈھال دیتا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد تربوز محض پھل نہیں رہتا بلکہ آرٹ کے شاہکار میں بدل جاتا ہے، کیوں ہو گئے نہ آپ بھی حیران۔