21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:13
آسٹریا میں دنیا کی سب سے بڑی کرسی تیار کر لی گئی
ویانا......آسٹر یا میں عالمی کارنامہ قائم کر نے کی خاطر دنیا کی سب سے بڑی کر سی تیار کر لی گئی ہے۔یہ کر سی لمبائی میں 98فٹ 5انچ بڑی ہے جسے مکمل طور پر لکڑی سے بنایا گیاہے۔اس کر سی کی اونچائی کے باعث اس پر کو ئی بیٹھ تو نہیں سکتا لیکن اسے ایک عوامی مقام پر عام نمائش کیلئے بھی پیش کر دیا گیا ہے۔سرخ رنگت کی یہ دیوہیکل کر سی دور سے ہی اپنی طرف لو گوں کی توجہ مبذول کروالیتی ہے جسے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جا نب سے بھی دنیا کی سب سے بڑی کر سی کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔