21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:45
سر پر ہیٹ پہننے والا چھوٹے قد کا گھوڑا
نیویارک.....انسا ن ہی نہیں بلکہ جا نور بھی اپنے منفرد انداز سے رات ورات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتے ہیں ۔اس کی تازہ ترین مثال امریکا میں موجود ایک ننھا گھوڑا ہے جو اپنے منفرد اسٹائل کے باعث انٹر نیٹ اسٹار بن گیا ہے۔ Shammy نامی یہ گھوڑاپیدائشی طور پر کسی بیماری کے باعث چھوٹے قد کا رہ گیا ہے لیکن 20 انچ قد کے ساتھ بھی اس کی شہرت کا اندازہ لگائے کہ سماجی تعلقات کی ویب سائٹ فیس بک پر اس کے دوستوں کی تعداد5 ہزار ہے۔اس کی مالکن اس کی تصاویر اور ویڈیو اس کے فیس بک پیچ پر اپ لو ڈ کر تی ہیں جہاں دنیا بھر میں مو جود اس کے فین اسے دیکھتے اور پسندیدگی کااظہار کر تے ہیں۔یہ گھوڑااتنا اسٹائلش ہے کہ سر پر فلمی ہیرو کی طرح ہیٹ پہنتا ہے اور فٹ بال سے کھیلنا اس کا معمول ہے۔صر ف یہی نہیں بلکہ اس کی مالکن نے اس کے بارے میں اس پر ایک کتا ب بھی لکھ ڈالی ہے جس میں اس کی تصاویر اور اس کے بارے میں معلومات ہے۔فیس بک پر Shammy کے دوستوں اور فولوورز کی تعداد میں دن بہ دن مزید اضافہ ہو رہا ہے جوکہ اپنی مالکن کا بھی بے حد لاڈلہ ہے۔