21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:38
برازیل میں سالانہ کامک کنونشن ، سیکڑو ں افرادکی شرکت
سائوپولو......برازیل کے شہر ساؤ پولو میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔چار روزہ کامک کون2014میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھا ررکھے تھے۔جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں آنے والے افراد سپر ہیروز،خلا ئی مخلو ق اورسائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں سے متاثر تھے جن کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے گئے۔یہا ں کو ئی سپر مین تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آرہا ہے جبکہ منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔4دسمبرسے شروع ہونے والا یہ کامک کون میلہ 7دسمبر تک جاری رہا جس میں کم وبیش 20ہزار افرادنے شرکت کی۔