تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:38

جاپانی ماہرین نے جدید فرینڈلی روبوٹ تیار کر لیا

ٹوکیو......ا ب روبوٹس بھی آپ کے بہترین دوست ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ جاپانی ماہرین نے جدید فرینڈلی روبوٹ تیار کر لیا ہے۔ اگر آپ کو دوست بنانے کا شوق ہے تو پھرتیار ہو جائیے کیونکہ اب لوہے اور پلاسٹک کے روبوٹس سے بھی دوستی ممکن ہے جو آپ کے بہترین دوست ثابت ہوں گے۔جی ہاں جاپان کی روبوٹکس کمپنی Aldebaran اورٹیلی کوم جائینٹ سوفٹ بینک کے اشتراک سے ایک ایسا جدید روبوٹ تیار کر لیا ہے جو نہ صرف آپ سے باتیں کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دوستی جیسے عظیم جذبات سے بھی سر شار ہے۔Pepperنامی یہ روبوٹ مصافحہ کرنے کیساتھ ساتھ آپکے کام کاج میں ہاتھ بھی بٹائے گا اور میوزک کے بجتے ہی رقص میں بھی آپ کا ساتھ دے گا۔ تو اب جدید مشینیں اور روبوٹ احساسات اور جذبات سے عاری نہیں رہے بلکہ انسانی ذہانت کی بدولت ان میں بھی جذبات بھر دئیے گئے ہیں ۔۔کیوں ہو گئے نہ حیران۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.