تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:38

گاڑیوں کےناکارہ پر زوںسے تیار کردہ جا نوروں کے منفردمجسمے

لندن .......ناکارہ اشیاء کو دوباہ سے استعمال میں لانا اپنے اندر ایک آرٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اگر اسے کسی شاہکار مجسمے کی شکل میں ڈھال دیا جائے تو سونے پر سہاگہ۔روس سے تعلق رکھنے والےIgor Verniyکا شمار بھی ایسے فن کاروں میں ہوتا ہے جو کاروں اور بائیکس سمیت دیگر کئی ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے بنا نے میں بے مثال مہارت رکھتے ہیں۔Igor Verniyترکِ استعمال کی گئیں کاروں کے پرزے ،پلاسٹک کی اشیاء ، ٹوٹے ہوئے کھلونے،پرانے ٹِن کینز، بائیکس سمیت اور دیگرناکارہ پرزۂ جات کو اس طرح ایک جگہ جمع کرتے ہیں کہ وہ ایک مبہوت کن فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پرزہ جات کو یکجا کر کے بنائے گئے مختلف سائز اور حجم کے ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.